احتجاج کے دوران ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ہم منتخب ارکانِ پارلیمنٹ ہیں، ہمارے ساتھ اسطرح کا برتاؤ ناقابلِ قبول ہے، پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ جمہوریت کیساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی مشاورتی تنظیم آئی پیک (I-PAC) کے کولکاتا دفتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی کے خلاف جمعہ کو دہلی کی سیاست گرم ہو گئی۔ اس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے آٹھ ارکانِ پارلیمنٹ نے بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا، جس کے بعد دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ڈیرک اوبرائن، مہوا موئترا، کیرتی آزاد، باپی ہالدار، شتابدی رائے، ساکیت گوکھلے، پرتِما منڈل اور شرمیلا سرکار نے آج ہاتھوں میں مودی حکومت مخالف پلے کارڈز لے کر تقریباً 40 منٹ تک پُرامن احتجاج کیا۔ تاہم کچھ ہی دیر میں احتجاج کے دوران مودی اور امت شاہ کے خلاف نعرے بازی شروع ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی، اس دوران جھڑپ شروع ہوگئی اور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ متھراپور سے رکنِ پارلیمنٹ باپی حالدار پولیس کارروائی کے خلاف زمین پر لیٹ گئے۔ اس دوران مہوا موئترا اور شتابدی رائے کو زبردستی گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالا گیا۔ ڈیرک اوبرائن نے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کی، جس کے بعد انہیں بھی اٹھا کر لے جایا گیا۔ ساکیت گوکھلے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ تمام ارکان کو بعد ازاں پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

احتجاج کے دوران ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ہم منتخب ارکانِ پارلیمنٹ ہیں، ہمارے ساتھ اس طرح کا برتاؤ ناقابلِ قبول ہے، پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔ مہوا موئترا نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس کا رویہ منتخب نمائندوں کے وقار کے خلاف ہے اور کہا کہ ہم بی جے پی کو شکست دیں گے، یہ ظلم عوام نہیں بھولیں گے۔ بیربھوم کی رکنِ پارلیمنٹ شتابدی رائے نے کہا کہ مودی حکومت انتخابات سے قبل ای ڈی اور سی بی آئی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود بنگال میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیرتی آزاد نے ای ڈی کی کارروائی کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے انتخابات نہیں جیتے جا سکتے۔

دریں اثنا ٹی ایم سی کے آل انڈیا جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے ایکس پر لکھا کہ جمہوریت کو سزا دی جا رہی ہے، مجرموں کو انعام دیا جا رہا ہے اور تحقیقاتی ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہم ہر قیمت پر اس کے خلاف لڑیں گے۔ بی جے پی کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے مغربی بنگال بی جے پی کے صدر شامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ ٹی ایم سی بدعنوانی کا مترادف بن چکی ہے اور عوام اب اس کے احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق 2026ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل بنگال میں ای ڈی کی سرگرمیوں نے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے اور اس کا اثر دہلی تک واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کارروائی کے خلاف ڈیرک اوبرائن ٹی ایم سی نے کہا کہ بی جے پی ہے اور رہا ہے

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی