data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مرکزی اور مقامی ذمہ داران کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن کا ہنگامی دورہ کیا اور ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ہر ٹاؤن اور ہر یوسی کو ترقیاتی بجٹ فراہم کیا جائے جیسا کہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں کیا جاتا تھا۔

 انہوں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی بدانتظامی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہری سیوریج کے پانی، پینے کے پانی کی کمی اور کچرے کے ڈھیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پاس اربوں روپے کے منصوبے موجود ہیں، مگر 7 سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبے مکمل نہیں ہوئے، جبکہ 2019 میں شروع ہونے والا پانی کا کے فور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، جس کا خمیازہ عوام پانی کی کمی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماڈل کالونی ٹاؤن میں یوسی 1، 2، 7 اور 8 کا تفصیلی دورہ کیا گیا، اور تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے۔ پارکس کی بحالی، کھیل کے میدانوں کی بہتری، تعلیمی اداروں کی ترقی، اور گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام جاری ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ گزشتہ 17 سال میں کراچی سے ہزاروں ارب روپے وصول کیے گئے، مگر شہر آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ٹوٹا ہوا انفراسٹرکچر، کھلے گٹر اور سڑکوں کے گڑھے شہریوں، خاص طور پر بچوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور آئندہ دنوں میں اس جدوجہد کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ شہری سہولیات کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی ہر سطح پر مزاحمت اور عملی جدوجہد جاری رکھے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی