حافظ آباد: خاتون نے ڈی ایس پی پر نازیبا گفتگو کرنے کا الزام لگادیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) صدر سرکل پر خاتون نے مبینہ نازیبا گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جعلی کرنسی کی شکایت لے کر دفتر گئی تو افسر نے نازیبا گفتگو کی، متاثرہ خاتون کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ معاملےکی تحقیقات کی جائے گی، الزام ثابت ہونے پر کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب ڈی ایس پی صدر سرکل نے خاتون کےالزامات کی تردید کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :