ایلون مسک پہلی بار جڑواں بچوں کے ساتھ منظرِ عام پر، چہرے اب بھی چھپائے
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک، جو عموماً اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتے ہیں، پہلی بار اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ سامنے آئے ہیں تاہم بچوں کے چہرے بدستور مخفی رکھے گئے ہیں۔
ایلون مسک کی اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے, یہ تصویر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹیسلا اونرز سلیکون ویلی کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جس میں ایلون مسک اپنے بچوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
ایلون مسک کے ان جڑواں بچوں میں بیٹے کا نام اسٹرائیڈر سیکھر اور بیٹی کا نام کومیٹ ایزور ہے, ان منفرد اور غیر معمولی ناموں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
اس سے قبل ایلون مسک بھارت میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے کے نام کی وجہ بتا چکے ہیں،نام کا پہلا حصہ اسٹرائیڈر مشہور ناول لارڈ آف دی رنگز کے مرکزی کردار سے لیا گیا ہے جبکہ نام کا دوسرا حصہ سیکھر بھارت کے نوبل انعام یافتہ سائنس دان سبرامنیم چندرشیکھر سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے۔
ایلون مسک نے یہ بھی بتایا کہ جڑواں بچوں کی والدہ ان کی پارٹنر شیون زیلس ہیں، جن کے والد کا تعلق بھارت کے صوبے پنجاب سے تھا، اسی لیے وہ آدھی بھارتی ہیں، جڑواں بچوں میں بیٹی کا نام معروف فینٹیسی ویڈیو گیم ایڈن رنگ سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق کومیٹ ایزور ایڈن رنگ گیم کا سب سے طاقتور جادو (اسپیل) ہے۔
واضح رہے کہ اسٹرائیڈر سیکھر اور کومیٹ ایزور نومبر 2021 میں پیدا ہوئے تھے۔ ایلون مسک اور شیون زیلس کے مزید دو بچے بھی ہیں جن کے نام آرکیڈیا اور سیلڈن لائکرگس ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جڑواں بچوں ایلون مسک بچوں کے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔