data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260110-08-24

 

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلنگ اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم پر غور کیا گیا جبکہ پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی اور واضح کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی  اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ایف آئی اے کو امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ایف آئی اے کے کراچی اور لاہور زون کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھکاری مافیا ایف ا ئی اے کے خلاف

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ

ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری