وزیراعظم کی رمضان کیلیے سودمند پیکیج تیار کرنے کی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے آنے والے رمضان کیلیے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکیج تیار کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت رمضان پیکیج اور پچھلے سال کے پیکیج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر اجلاس ہوا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال کے رمضان پیکیج میں کوئی مالی بدعنوانی یا انتظامی کمی نہیں پائی گئی۔وزیراعظم نے پچھلے سال رمضان پیکیج کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا وفاقی حکومت نے غریب عوام کے لیے ایک شفاف نظام بنایا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے جاری دہائیوں پر محیط بدعنوان نظام کو ختم کر کے مستحق افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ رمضان پیکیج کی امدادی رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے دی جائیں تاکہ عوام کی عزت و تکریم محفوظ رہے اور کیش لیس معیشت کو فروغ ملے اس کے لیے اسٹیٹ بینک بھی شامل ہوگا اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے مؤثر نگرانی ممکن ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے رمضان کے لیے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکیج تیار کیا جائے اور تمام وزارتیں اور ادارے اپنی سفارشات پیش کریں۔شہباز شریف نے رمضان پیکیج میں غریب عوام کی شمولیت کا دائرہ ممکن حد تک وسیع کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی رقوم کی شفاف ادائیگی اورانتظامی نظم و ضبط یقینی بنایا جائے اور مؤثر نگرانی کیلیے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ سسٹم بنایا جائے،اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی شہرت یافتہ آڈٹ فرم نے رمضان پیکیج شفاف اور مؤثر قرار دیا، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن میں کسی مالی بدعنوانی کی نشاندہی نہیں ہوئی، اس کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سوشل پروٹیکشن والٹ بھی متعارف کروایا جا رہا ہے، اور مارچ 2026ء سے تمام امدادی رقوم ڈیجیٹل طریقے سے فراہم کی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان پیکیج
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔