حب،مستحق افراد میں امدادی چیک کی تقسیم کی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حب(نمائندہ جسارت)حب صوبائی وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری نے محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کیلیے ورکرز ویلفیئر بورڈ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے توسط سے 4 کروڑ روپے سے زائد امدادی چیکس مستحق لوگوں میں تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کی قیادت میں ورکرز ویلفیئر بورڈ اور لیبر ڈپارٹمنٹ بلوچستان کی توسط سے حلقہ انتخاب حب شہر کے غریب طبیعیات کے مزدوروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدام اٹھایا جس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے آئے ان اقدامات سے نہ صرف مالی معاونت فراہم ہوئی بلکہ محنت کش طبقے میں حکومتی اداروں پر اعتماد میں بھی اضافہ ہوا وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور پارٹی کی سیاست کا مرکز ہمیشہ عوام کی خدمت اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح رہا ہے انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مزدور کسان اور غریب طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس وڑن کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام دوست پالیسیوں پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محنت کشوں کی سہولت کے لیے نئے لیبر کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے جبکہ موجودہ کوارٹرز کی تنزیں اور آرائش کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے تاکہ مزدوروں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہتر رہائشی سہولتیں میسر ہوں۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کہا کہ یہ اقدامات محنت کش طبقے کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظہر ہیں اور آئندہ بھی ایسے منصوبے جاری رہیں گے تاکہ ہر مستحق شخص تک بروقت امداد اور سہولتیں پہنچ سکیں سماجی عوامی حلقوں اور مزدور تنظیموں نے وزیر زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کے اس تاریخی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں فلاحی منصوبے محض دعووں تک محدود نہیں بلکہ عملی شکل میں عوام تک پہنچ رہے ہیں اور یہ اقدامات پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور سنجیدہ قیادت کا واضح ثبوت ہیں۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے حلقہ انتخاب حب شہر میں منعقد تقریب میں 67 شادی گرانٹ کیسز کے تحت 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کے امدای چیکس تقسیم کئے، 19 ڈیتھ گرانٹ کیسز کے تحت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کے امدای چیکس تقسیم کیئے جبکہ 8 اسکالرشپ کیسز کے تحت 5 لاکھ 52 ہزار 279 روپے کے چیکس مستحق مزدوروں اور ان کے اہل خانہ میں تقسیم کیے گئے جس سے حب شہر کے محنت کش طبقے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری مالی سہارا ملے گا اور معاشی مسائل میں کمی واقع میسر ہوگی جبکہ حب عوامی حلقوںنے اس احسن عوام دوست اقدام کی تعریف کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلوچستان میر علی حسن زہری میر علی حسن زہری نے تقسیم کی کہا کہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔