data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)جج اور وکیل لازم و ملزوم ہیں عدلیہ کی بہتری میں وکلا کا اہم کردار رہا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے نوشہرو فیروز کے دورہ میں مورو بار میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ میں سندھ ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے وکلا اپنے ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے صوبائی قانون ضیا الحسن لنجار کو کہیں وہ اس پر عمل درآمد کرا سکتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ وکلا کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، نوشہرو فیروز سیشن کورٹ، دیگر عدالتوں میں مزید جج مقرر کیئے جائیں گے نوشہرو فیروز سے انکا پرانا تعلق ہے یہاں سے سندھ بارکونسل کے رکن جی ایم عباسی ان کے دوست تھے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار نوشہرو فیروز کیلئے لیبارٹری، سولر نظام، ائر کنڈنشنر اور تحصیل بار محراب پور، بھریا سٹی، مورو کیلئے سولر پاور پلانٹ اور لائبریری دینے کا اعلان کیا،آ خر میں انہوں نے نوشہرو فیرز میں زیر تعمیر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے تعمیراتی کا کام کا جاہزہ بھی لیا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت کی آمد کے موقع پر اس منعقد تقریب میں ضلع بھر سے وکلاء کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوشہرو فیروز

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن