Jasarat News:
2026-07-24@01:35:03 GMT

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑکااجتماع ارکان کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کا اجتماع ارکان منعقد ہوا۔ اس اجتماع ارکان میں صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ و ناظم انتخاب پروفیسر رئیس احمد منصوری اور سیکرٹری مالیات سندھ عمر فاروق قریشی نے شرکت کی۔ اجتماع ارکان میں تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کی سیکرٹری نشرواشاعت اور مندوب صوبائی مجلس انتظامیہ کی خالی نشست کو پر کرنے کیلئے ارکان کی رائے سے انتخاب کیا گیا۔ ارکان کی کثرت رائے سے سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کیلئے محفوظ احمد اور صوبائی مجلس انتظامیہ کیلئے سیکرٹری ضلع سانگھڑ مظفر علی بہلم کو مندوب کیلئے انتخاب کیا گیا۔ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے نو منتخب سیکرٹری نشرواشاعت ضلع سانگھڑ سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ سیکرٹری نشرواشاعت ضلع سانگھڑ کی نشست مشرف کریم سیکرٹری نشرواشاعت صوبہ سندھ مقرر ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جس کا آج پروفیسر رئیس احمد منصوری کے زیرنگرانی انتخاب کے بعد مکمل ہوا۔ اس موقع پر صوبائی صدر پروفیسر رئیس احمد منصوری ، صوبائی سیکرٹری مالیات عمر فاروق قریشی اور ضلعی صدر پروفیسر احمد بلال غوری نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ کی دعوت تمام اساتذہ تک پہنچائی جائے ہماری تنظیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پرائمری ، سیکنڈری ، ہائر سیکنڈری ، کالج اور یونیورسٹی کے اساتذہ شامل ہیں یہ ملک بھر کی نمائندہ تنظیم ہے جو کراچی کشمیر ہر جگہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ استادوں کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی سطح پر سندھ الائنس جو کوششیں کررہا ہے اس جدوجہد میں ہم شامل ہیں ہر سطح کے مظاہروں اور احتجاج میں تنظیم اساتذہ نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبرانہ پیشہ ہے ہم قوم کے نونہالوں کو بہتر سے تعلیم دیں انکی اخلاقی تربیت کریں اور انہیں برائیوں سے دور رہنے کی تاکید کریں۔ تعلیم ہی بدولت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ترقی کی ہے اجلاس میں صوبائی سیکریٹری نشر واشاعت مشرف کریم بھی موجود تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پروفیسر رئیس احمد منصوری تنظیم اساتذہ پاکستان سیکرٹری نشرواشاعت ضلع سانگھڑ

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو