مٹیاری، ایس ایس پی کا جرائم کی مؤثر روک تھام کیلیے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی مٹیاری محمد عارف اسلم راؤ کی زیر صدارت ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کی مؤثر روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آفس سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل، انچارج سی آئی اے، آر آئی مٹیاری، تمام ایس ایچ اوز اور ہیڈز آف برانچز نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع بھر میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، رپورٹڈ/ انرپورٹڈ کرائم، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی مٹیاری نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں کرائم پے کنٹرول کو مزید مؤثر بنایا جائے، جبکہ لسٹڈ عادی، اشتہاری اور انعام یافتہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری، روپوش اور مطلوب ملزمان کے خلاف بلا تاخیر اور ٹھوس کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس ایس پی مٹیاری نے ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچنگ اور کومبنگ آپریشنز کو یقینی بنایا جائے۔مزید برآں اسپیشل برانچ کی جانب سے مرتب کردہ منشیات فروشوں کی کیٹیگری وائز فہرستوں (A+, A, B, C) کی روشنی میں مربوط حکمت عملی کے تحت ضلع بھر میں کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ خاص طور پر تعلیمی اداروں اور ان کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لانے پر زور دیا گیا۔انہوں نے پولیس پیٹرولنگ اور پکٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور دورانِ ڈیوٹی تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ایس ایس پی مٹیاری نے مزید ہدایت کی کہ تمام تھانوں اور پولیس دفاتر میں صفائی، نظم و ضبط اور ڈسپلن کو بہتر بنایا جائے، جبکہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔آخر میں ایس ایس پی مٹیاری نے واضح کیا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ غفلت یا ناقص کارکردگی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی مٹیاری نے کو مزید کے خلاف
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔