سرجانی میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکو ہلاک، 3 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن پولیس نے جمعہ کی صبح سیکٹر 14، ناردرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ دو زخمیوں سمیت تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تھی کہ اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔مقابلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت24سالہ عرفان ولد رحیم بخش اور24سالہ صفدر ولد شوکت کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والوں میں 20 سالہ دلاور ولد عبداللہ اور18سالہ سہیل ولد فدا حسین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ملزم حمزہ ولد مہتاب کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک و گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار پستول بمعہ گولیاں، پانچ چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقد رقم اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور مزاحمت کے دوران متعدد شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کرچکے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے جبکہ ان کا مکمل کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے جمع کیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔دوسری جانب۔سعید آباد کے علاقے بلدیہ گلشن مزدور مدینہ بریانی شاپ کے قریب شہریوں نے ایک ڈاکو کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔