data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) کسان بورڈ پاکستان سینٹرل پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے کسان خصوصاً آلو کے کاشتکار اس وقت بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہیں ۔آلو کی فصل کی پیداوار شاندار ہوئی لیکن مارکیٹ میں انتہائی کم قیمتیں ملنے کے باعث کسانوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ آلو کی لاگت میں مسلسل اضافے کے باوجود کسان کو اس کی محنت کا جائز معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔ آلو کی فصل پر آنے والی پیداواری لاگت میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ منڈیوں میں آلو اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ افغانستان کا بارڈر بند ہونے کی وجہ سے آلوروس ایکسورٹ ہورہاہے۔ لیکن این ایل سی کا کرایہ نو ہزار ڈالر وصول کیا جارہاہے ۔جس کی وجہ سے فائدہ ہونے کی بجائے الٹا نقصان ہورہاہے ۔اس کرایہ کو تین ہزار ڈالر کیا جائے۔ موجودہ صورتحال نے ہزاروں کسانوں کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزکسان بورڈ ضلع لاہور شرقی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چودھری نور الٰہی تتلہ ایڈووکیٹ نائب صدر کسان بورڈ پاکستان، میاں رشید احمد منہالہ صدر کسان بورڈ وسطی پنجاب، چودھری فیروز الدین احمد انیس گجر صدر پبلک ایڈ کمیٹی کسان بورڈ پاکستان، چوہدری عمرفاروق سندھو صدر کسان بورڈ لاہور ڈویژن، سردار اشفاق احمد ڈوگر جنرل سیکرٹری کسان بورڈ وسطی پنجاب اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع لاہور کی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کسان بورڈ ضلع لاہور شرقی میں تنظیمِ نو کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 17 جنوری کو گاؤں منہالہ میں تقریب حلف برداری منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین ہوں گے۔ میاں رشید منہالہ کا کہنا تھا کہ گندم کی فصل کے لیے بھی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی واضح سرکاری ریٹ مقرر نہیں کیا گیا، جس کے باعث کسانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب زرعی لوازمات جیسے کھاد، بجلی، پانی اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے کاشتکاری اب منافع کے بجائے خسارے کا ذریعہ بنتی جا رہی ہے۔کسان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ:۔آلو کی فصل کا مناسب سرکاری ریٹ مقرر کیا جائے۔گندم کا امدادی نرخ فوری طور پر اعلان کر کے خریداری یقینی بنائی جائے۔کھاد، بجلی، پانی اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں رشید ا لو کی کی فصل

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا