پاک افغان بارڈر پر تجارتی سامان پھنسنا اربوں روپے کا نقصان ہے،انجینئرداروخان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاک افغان تجارتی گزرگاہیں کھولنے کے حوالے سے غور شروع کردیا گیا۔پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت کیلئے طورخم میں ہونے والے مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تبادلہ خیال پرایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اورپاکستان بزنس فورم بلوچستان چیپٹر کے صدر انجینئرداروخان اچکزئی نیخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی بہت پرامید ہے اورہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کی سیاسی قیادت دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے مطالبات کو مان کر پاک افغان تجارت کو رواں رکھنے میں مدد کریں گے۔انجینئرداروخان اچکزئی نے کہا کہ اس وقت پاک افغان بارڈر پر تجارتی سامان پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،مشترکہ اجلاس میں ایسے فیصلے کئے جائیں کہ موجودہ پھنسا ہوا سامان بھی نکل جائے اورآئندہ ایسا مسئلہ دوبارہ درپیش نہ ہو جس سے مال بارڈر پر روک دیا جائے کیونکہ اس سے دونوں جانب کے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جوائنٹ کمیٹی دوطرفہ تجارت کے فروغ میں کلیدی اور پاک افغغان تعلقات میں بہتری کیلئے پْل کاکردار ادا کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک افغان
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔