Jasarat News:
2026-07-24@01:15:38 GMT

چین : گزشتہ برس کے دوران 4.5ارب افراد کا ٹرین سے سفر

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں 2025 کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد 4.5 ارب سے تجاوز کر گئی۔ سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین کے ریلوے نظام نے 2025 ء کے دوران 4.59 ارب مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں جو ریلوے ٹرانسپورٹ کے مسلسل وسیع اور جدید ہوتے نظام کی عکاسی کرتا ہے۔ قومی ریلوے ورک کانفرنس کے مطابق مسافروں کی تعداد میں سال بہ سال بنیاد پر 6.

4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مال برداری کا حجم گزشتہ برس 5.27 ارب ٹن سے تجاوز کر گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سونگ شیوڈے نے بتایا کہ چین میں فعال ریلوے لائنوں کی مجموعی لمبائی 1 لاکھ 65 ہزار کلومیٹر تک پہنچ چکی ہے جبکہ تیز رفتار ریلوے لائنوں کی لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافر ٹرن اوور، مال برداری کے حجم اور ٹرانسپورٹ کی کثافت سمیت اہم اشاریے بدستور دنیا میں بلند ترین سطح پر ہیں۔ سونگ شیوڈے کے مطابق چین تیز رفتار، بلند سطح مرتفع، سرد علاقوں اور بھاری مال بردار ریلوے ٹیکنالوجیز میں عالمی قیادت برقرار رکھے ہوئے ہے اور مسلسل بہتر ہوتا جدید ریلوے انفراسٹرکچر نظام ملک کی اعلیٰ معیار کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی