امریکی قونصل جنرل کو بریفنگ میں ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ اور انکی فلاح وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں 20 ارب روپے کی لاگت سے امام مسجد صاحبان کیلئے 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ پروگرام شروع کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے محکمہ داخلہ میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں امن و امان کی بہتر صورتحال، سکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے امریکی قونصل جنرل سے گفتگو میں کہا کہ حکومتِ پنجاب جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی تربیت سے پنجاب بھر کو محفوظ بنا رہی ہے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ بین الصوبائی بارڈر سکیورٹی کیلئے 14 جدید چیک پوسٹس تیاری کے مراحل میں ہیں۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ اور انکی فلاح وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں 20 ارب روپے کی لاگت سے امام مسجد صاحبان کیلئے 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اسیران کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسیران کو تکنیکی تربیت دیکر معاشی خودکفالت کیساتھ معاشرے کا مفید حصہ بنا رہے ہیں۔  سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کو آج کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا گیا اور اب تک 3 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے، جنہیں تمام اضلاع میں تربیت دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ پنجاب میں شدت پسندی کی روک تھام کیلئے سینٹر فار ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم متحرک ہے۔ قوانین پر عملدرآمد کیلئے عوامی آگاہی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ نیشنل سیکیورٹی کیساتھ ساتھ معصوم بچوں کے تحفظ اور فلاح کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے لاہور آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی سلامتی کیلئے مستقبل میں تعاون کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے دورہ کے دوران امریکی قونصل جنرل کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں اسیران کی تیار کردہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات بھی دکھائی گئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے امریکی قونصل جنرل پنجاب کی رہے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی