Nawaiwaqt:
2026-07-24@10:37:56 GMT

خدمت پر یقین، کارکن پیپلزپارٹی کی طاقت ہیں: گورنر پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

خدمت پر یقین، کارکن پیپلزپارٹی کی طاقت ہیں: گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ پارٹی ورکرز اور کارکن ہماری طاقت ہیں، انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے اپنی طاقت اور محنت سے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں سید دائود علی گیلانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوںنے کہا پیپلز پارٹی اداروں کی مضبوطی، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار