ترکیہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے میں شمولیت کی کوششیں تیز کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز

ترکیہ نے سعودی عرب اور پاکستان کےدرمیان دفاعی معاہدے میں شمولیت کی کوششیں تیز کردیں۔

بلومبرگ کےمطابق اس حوالے سے ہونے والی بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور معاہدہ طے پانے کے قوی امکانات ہیں،رپورٹ کے مطابق تینوں بڑے ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے سےمشرقِ وسطیٰ اورجنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔

سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان گزشتہ سال دفاعی معاہدہ طےپایاتھا جس کے تحت کسی ایک ملک پرحملہ دوسرےپرحملہ تصورکیا جائے گا،ترکی کی شمولیت کی صورت میں یہ اتحاد ایک نئے اسٹریٹجک بلاک کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کےمطابق مجوزہ اتحاد میں سعودی عرب مالی طاقت،پاکستان ایٹمی صلاحیت،بیلسٹک میزائل اور افرادی قوت جبکہ ترکی جدید دفاعی صنعت اور جنگی تجربہ فراہم کرے گا،ترکی پاکستان اور سعودی عرب کو پانچویں جنریشل کے کان فائٹر پروگرام میں شامل کرنے کابھی خواہشمند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا: ٹرمپ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا: ٹرمپ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے بے قابو، اسپتالوں اور مساجد کو نقصان، 217 افراد ہلاک خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک وادی تیراہ میں آپریشن کی تیاری، علاقہ مکینوں کی نقل مکانی کل سے شروع ہوگی ایران میں جاری مظاہرے 100 سے زائد شہروں میں پھیل گئے، 47 افراد ہلاک چین کا پاکستانی طلبہ کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: درمیان دفاعی معاہدے سعودی عرب اور پاکستان کے کے درمیان شمولیت کی

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل