Daily Sub News:
2026-07-24@01:40:23 GMT

اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلے،ملک ہارون کی پہلی پوزیشن

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلے،ملک ہارون کی پہلی پوزیشن

اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلے،ملک ہارون کی پہلی پوزیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز


سردار وہاب دوسرے نمبرپر،کامیابی محنت اور مضبوط قیادت کا ثبوت،سردارمحمد ریاض


اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک ) نیزہ بازی پاکستان کا ایک مقبول کھیل ہے خاص طور پر دیہاتوں میں یہ کھیل کئی دھائیوں سے کھیلا جا رہا ہے اس کھیل کے ٹورنامنٹس بھی ہر سال کرائے جاتے ہیں ۔

اس سال کے آغاز پر تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں چوٹی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد نے ان مقابلوں کودیکھا اور خوب داد دی میڈیاکی ٹیمیںبھی ایونٹ کی کوریج کیلئے موجود تھیں ،اخلاص غازی ٹینٹ پیکنگ کلب ، اخلاص پنڈی گھیب کے دو باصلاحیت جوانوں نے جلوال، تحصیل جنڈ ضلع اٹک میں ہونے والے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے فرسٹ اور سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ فرسٹ پوزیشن ملک ہارون منیر پنڈی گھیب سیکنڈ پوزیشن سردار وہاب آف میٹھالاس نے حاصل کی ،

اس موقع پر کلب کے بانی سردار ریاض آف اخلاص نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات پیش کیے۔ اپنے خطاب میں سردار ریاض آف اخلاص نے کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور مضبوط قیادت کا ثبوت ہے۔پورے علاقے کے لیے فخر کا ایک لمحہ ہے ۔ٹینٹ پیکنگ کے کھیل کے فروغ کیلئے پہلے بھی کام کیا مستقبل میں بھی کام کرتے رہینگے ۔
پہلی پوزیشن

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا: رانا مشہود کا دعویٰ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں میں پاکستانی کمپنی کی شمولیت، فارورڈ سپورٹس سعودی عرب میں ہیڈکوارٹر قائم کرے گی پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175کروڑ،8ویں 185کروڑ روپے میں فروخت پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآباد 175کروڑ روپے میں فروخت پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں ہوگی سرحدپار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے،کوشش ہے انہیں گرا ئونڈ میں جواب دیں: شاہین آفریدی مستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنا افسوسناک ہے، ایسا پاکستان کیساتھ بھی ہوتا رہا ہے: معین علی بھی بول پڑے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اٹک میں

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا