وزیراعظم نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کبیر سدھو اس سے قبل چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو پاکستان اور برطانیہ میں 20 سال سے زائد قانونی اور ریگولیٹری تجربہ حاصل ہے۔ وہ یونیورسٹی آف مانچسٹر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں اور قانون، بینکنگ اور مالیاتی ریگولیشن کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی ڈاکٹریٹ اسٹاک ایکسچینجز کے ضوابط اور سرمایہ کاروں کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر مبنی ہے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

ڈاکٹر سدھو نے برطانیہ میں انشورنس کمپنیوں، لا فرمز اور مختلف مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں، جبکہ پاکستان میں وزارتِ قانون اور پرائیویٹائزیشن کمیشن میں سینئر لیگل کنسلٹنٹ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیادہ نقصانات والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

ان کے دورِ چیئرمینی میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ عدالتی بیک لاگ میں 70 فیصد کمی کی گئی اور دو برس کے دوران عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التوا 567 مقدمات میں سے 434 کے فیصلے ہوئے۔ اسی عرصے میں کمیشن نے 1.

36 ارب روپے کے جرمانے ریکور کیے، جبکہ کارٹلز اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کے نئے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے انضمام سے متعلق ڈاکٹر کبیر سدھو کے متوازن، شفاف اور پیشہ ورانہ فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی سے ایس ای سی پی میں اصلاحات، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مزید فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر کبیر سدھو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر کبیر سدھو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان شہباز شریف وزیراعظم پاکستان

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری