حماس غزہ میں بااختیار حکومت کے قیام کے بعد حکومتی منظرنامے سے مکمل دستبردار ہونے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدار باسم نعیم کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد حکومتی منظرنامے سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیارہے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ بین الاقوامی منصوبہ بن گیا، غزہ جنگ بندی معاہدے کو اب رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
باسم نعیم نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہادتیں ہوچکی ہیں۔
غزہ حکام کے مطابق غزہ میں 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 439 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔