کیس جھوٹے ہیں تو بانی PTI عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں، رانامشہود
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر کیس جھوٹے ہیں تو پی ٹی آئی چیئرمین عدالتوں کا سامنا کرنے سے کیوں ڈرتے ہیں، گھڑی کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔
لندن اپنے اعزاز میں منقعد تقریب سے خطاب میں رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف نے پونے دو سو سے زائد پیشیاں بھگتیں، پھر ان کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ثابت ہوئے جبکہ ایبسلوٹی ناٹ کا نعرہ لگانے والے پھر ان ہی کے قدموں میں بیٹھ گئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکل میں پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی، جس کی نشاندہی حکیم سعید و دیگر نے کردی تھی۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کے دور میں کوئی پوچھتا نہیں تھا جبکہ جنگ میں متعدد ممالک ہمارے ساتھ تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ برس جون میں پاکستان آئی ایم ایف سے باہر ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔