جی پی او چوک، لاہور ہائی کورٹ خودکش حملے کے شہداء کی 18ویں برسی کے موقع پر لاہور پولیس نے عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔10 جنوری 2008ء کو پیش آنے والے المناک خودکش حملے میں لاہور پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں نے مادرِ وطن پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔اس سانحے میں اے ایس آئی شیش احمد اور رفتاج احمد، کانسٹیبل محمد سلیم، منظور احمد، محمد احسن، محمد عارف اور شہباز احمد سمیت دیگر اہلکار شہید ہوئے۔ اسی طرح کانسٹیبل ریاض احمد، نعیم الرحمان، اصغر علی، محمد یعقوب، محمد منشاء، ظہیر شوکت، اعجاز احمد، شاہد غفور اور محمد اصغر نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ یومِ شہداء کے موقع پر پولیس گارڈز نے لاہور میں مدفون شہید کانسٹیبل نعیم الرحمان اور کانسٹیبل محمد یعقوب کی قبور پر حاضری دی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہداء کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کے طفیل آج ہم پُرامن فضا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ چیف پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں، شہداء کی جرات اور ان کے اہلِ خانہ کی استقامت قابلِ سلام ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کے ورثاء کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور پولیس شہداء کی

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار