بیک ڈور کے راستے آپ کو نہیں بتا سکتے: محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بیک ڈور کے راستے آپ کو نہیں بتا سکتے، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاتا ہم نے تحریکیں چلانی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک ملک بچانے کے لیے نکلی ہے، ہماری تحریک میں لوگ شامل ہورہے ہیں۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کے لیے پارٹی سے نشان چھینا گیا، آئین پاکستان اور غریب سے محبت کریں۔
انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم والے اللّٰہ سے معافی مانگیں۔ کوئی ملک افواج اور جاسوسی اداروں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے انصافی سے ملک نہیں چلے گا، آئیں جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کریں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ جاتی امراء میرا گھر ہے، ہم سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
( ملک رحمان)صوبہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی ضلع شانگلہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل الپورئی میں پیش آیا، جس میں گزشتہ رات مکان کی چھت اچانک ڈھہ گئی اور گھر میں موجود بچے ملبے تلے دب گئے، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہو گیا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے تمام لاشیں اور زخمی بچی کو نکال لیا ہے، جاں بحق بچوں میں ناظرہ، سمیرا، رضوان، نایاب، حیا نور اور عمیرہ بی بی شامل ہیں، جن کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد جہان بشر کا کچھ ہی عرصہ قبل انتقال ہوا تھا، اور ان کا مکان کچا تھا۔ مرنے والوں میں پانچ لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں۔