مری میں واسا کے قیام اور سیاحوں کے لیے موبائل واٹر وین کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں اور سیاحوں کو معیاری بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مری کے دورے کے دوران سیاحوں کو فری آف کاسٹ صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے موبائل واٹر وین کے قیام کا اعلان کیا۔
وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب نے اس موقع پر واسا مری آفس کا افتتاح کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت قائم کیا گیا ہے، تاکہ مری میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟
انہوں نے کہا کہ واسا مری کے قیام سے شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور سروس ڈیلیوری کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔
دورے کے دوران وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب نے پی ایچ اے مری اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے مری میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔
اس موقع پر ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا طیب فرید، ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمر کیانی اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے احمد حسن رانجھا بھی موجود تھے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026
منیجنگ ڈائریکٹر واسا مری عظیم شوکت اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت واسا مری کے قیام سے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام میں دیرپا بہتری آئے گی۔ انہوں نے مری میں جاری اور آئندہ منصوبوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔
وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مری میں تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور شہریوں و سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس ۔ہفتہ10 جنوری، 2026
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر برائے ہاؤسنگ پنجاب کی فراہمی کے وژن کے واسا مری کے قیام
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔