Express News:
2026-06-02@23:51:29 GMT

سندھ میں 9 ہزار سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، شرجیل میمن

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

کراچی:

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 9 ہزار سے زائد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

صوبے میں ترقیاتی اور دیگر منصوبوں سے متعلق اپنے بیان میں  شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صوبے میں اب تک 13,000 سے زائد منصوبے شروع کیے گئے جب کہ مختلف شعبوں میں 9,193 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 367 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اور 76 ارب روپے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت صحت، تعلیم، زراعت، سڑکیں، آبپاشی اور سماجی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی وژن کا مقصد صرف منصوبوں کا آغاز نہیں بلکہ بروقت تکمیل، معیار کی سخت پاسداری بھی یقینی بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں محکموں کو ہدایت کی گئی کہ نئے منصوبے صرف تب شروع کیے جائیں جب موجودہ منصوبے مکمل ہوں۔ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور معیار کی پاسداری ترقیاتی وژن کا لازمی جز ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ شہر کے ہر ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہریوں کی زندگی بہتر بنانا اور کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ (KNIP) کے تحت سڑکوں، پارکوں، نکاسی، سیوریج اور سٹریٹ لائٹنگ کے اپ گریڈیشن کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے شہری معیار زندگی میں واضح بہتری آئی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر شہری ماسٹر پلانز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ غیر منصوبہ بند کاموں کو روکا جا سکے۔ سندھ میونسپل سروسز ڈلیوری پروگرام کے تحت جیکب آباد اور دیگر شہروں میں پانی کی فراہمی، فضلہ اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ میں بھی بہتری لائی  گئی ہے۔ صوبے میں جاری ہر ترقیاتی منصوبے کا مقصد عوامی خدمات، اقتصادی سرگرمی اور پائیداری یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر منصوبے کی بروقت تکمیل، معیار کی حفاظت اور عوام کے لیے ثمرات ہی ترقی کی اصل کامیابی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ چکے ہیں کے تحت

پڑھیں:

اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان

وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • کے فور منصوبہ مزید تاخیر کا شکار، 2029 تک مکمل ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار