آئی ایم ایف شرائط کے تحت پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پی سی ون کی منظوری لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت فیصلہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور معیار بہتر بنانے کے لیے پی سی ون کی تیاری اور جانچ کا نیا فریم ورک منظور کر لیا۔

نئے فیصلے کے مطابق کوئی بھی ترقیاتی سکیم پی سی ون کی منظوری کے بغیر سالانہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ نہیں بن سکے گی، اس سے قبل بغیر مناسب تیاری، تخمینہ لاگت اور پی سی ون منظوری کے متعدد سکیمیں بجٹ میں شامل کر لی جاتی تھیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس نئے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جبکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نعیم رئوف اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت نسوانہ نے ڈرافٹ تیار کیا۔

حکومت نے پی سی ون کی تیاری اور اپریزل ریڈینس کو معیاری اور مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے اپریزل فریم ورک میں سٹیج گیٹ ریڈینس چیکس شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت گیٹ زیرو سے گیٹ تھری تک منصوبوں کی جانچ کا واضح اور مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، فریم ورک کا مقصد منصوبوں میں لاگت اور وقت کے غیر ضروری اضافے کو روکنا، ریویژن اور عملدرآمد کے دوران آنے والے شاکس کو کم کرنا ہے، پی سی ون میں ڈیزائن میچورٹی اور سکوپ لاک کو لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

لاگت، شیڈول اور پروکیورمنٹ پلاننگ کے لیے کم از کم معیارات مقرر کرنے، آپریشن اور مینٹیننس اخراجات کو پی سی ون میں واضح کرنے، نتائج کی تصدیق اور مانیٹرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے، نئے فریم ورک میں مختلف سیکٹرز کے لیے مخصوص نکات شامل کرنے، زبان اور فارمیٹ کو مزید واضح اور قابلِ استعمال بنانے کی بھی تجویز بھی دی گئی ہے، اس اقدام کو پی سی ون کے معیار اور یکسانیت بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا ادارہ جاتی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومت نے اپریزل فریم ورک کو سپانسرنگ ڈیپارٹمنٹس کے لیے ریفرنس دستاویز بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، مؤثریت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطالبان رجیم کیلئے 2025 عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال رہا: افغان مبصر اگلی خبرپاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز طالبان رجیم کیلئے 2025 عالمی تنہائی اور سفارتی ناکامیوں کا سال رہا: افغان مبصر اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے سانحہ جی پی او چوک کے 18 سال مکمل، آئی جی پنجاب کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا: رانا مشہود کا دعویٰ ہائے سردی: پنجاب میں سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے پر غور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف پی سی ون کی کی منظوری کے تحت

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری