ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ عراق، عراقی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
— آئی ایس پی آر
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سرکاری دورۂ عراق کے دوران عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر سربراہ پاک فضائیہ کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا، ایئر چیف کو عراقی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافے، ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون اور دونوں فضائی افواج کے مابین عملی ہم آہنگی کے فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
ائیر چیف نے پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط کو اُجاگر کیا اور اسے دونوں برادر ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان دیرپا تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔
عراقی ایئرچیف نے باہمی تزویراتی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ تربیت اور مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کے شعبوں میں عراقی فضائیہ کی مکمل معاونت کے لیے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں فضائیہ کے سربراہان نے باہمی آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر عراقی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کو سراہا۔
عراقی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے پائلٹس کے ایکسچینج پوسٹنگ پروگرام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور جے ایف-17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری اور سپر مشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
یہ دورہ دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعلقات اور پیشہ ورانہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فضائیہ کے سربراہ عراقی فضائیہ کے پاک فضائیہ کے درمیان
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان