Jasarat News:
2026-07-24@15:08:21 GMT

فحش مواد کی وجہ سے انڈونیشیا نے ’گروک‘ پر پابندی لگا دی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انڈونیشیا نے ایلون مسک کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ اقدام گروک پر اے آئی سے تیار کردہ فحش نوعیت کے مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر لیا گیا ہے۔ دیگر ممالک بھی اس مسئلے پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں تاہم انڈونیشیا یہ قدم اٹھانے والا پہلا ملک ہے۔

امریکی اخبار دی گارجین کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے ہفتے کے روز ’گروک‘ پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، اس اقدام کی وجہ پلیٹ فارم پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے فحش مواد کی تیاری اور پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گروک پر دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے فحش مواد کی تیاری اور باآسانی رسائی کی مذمت کی جارہی ہے اور بعض ممالک میں اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

گروک بنانے والی کمپنی ’ایکس آئی‘ نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ تصاویر بنانے اور ’ایڈٹ‘ کرنے کی سہولت کو صرف ادائیگی کرنے والے صارفین تک محدود کر رہی ہے کیونکہ حفاظتی خامیوں کے باعث ایسا جنسی مواد سامنے آیا جس میں بچوں کی عریاں تصاویر بھی شامل تھیں۔

انڈونیشیا کی وزیرِ برائے ڈیجیٹل امور میوتیا حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت فحش ڈیپ فیک مواد کو انسانی حقوق، انسانی وقار اور ڈیجیٹل دنیا میں شہریوں کی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی سمجھتی ہے۔ وزارت نے اس معاملے پر ایکس حکام سے جواب بھی طلب کیا ہے۔

ایلون مسک نے ایکس پر بیان دیا کہ جو کوئی بھی گروک کو غیر قانونی مواد بنانے کے لیے استعمال کرے گا اسے وہی نتائج بھگتنا ہوں گے جو غیر قانونی مواد اپ لوڈ کرنے پر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی رکھنے والے ملک انڈونیشیا میں آن لائن فحش مواد کے خلاف سخت قوانین نافذ ہیں۔ انڈونیشیا کی جانب سے پابندی ایسے وقت میں لگائی گئی جب جمعے کو گروک نے فحش تصاویر بنانے پر عالمی ردعمل کے بعد بیشتر صارفین کے لیے تصویر بنانے کا فیچر بند کردیا تھا۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی ایلون مسک کو جرمانوں، ریگولیٹری کارروائی اور ایکس پر ممکنہ پابندی کا عندیہ دیا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے بھی گروک چیٹ بوٹ کے ذریعے فحش مواد کی تیاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِاعظم نے کہا کہ کسی بھی شخص کی رضامندی کے بغیر اس کی تصاویر یا مواد غلط انداز میں پیش کرنے کے لیے جنریٹیو اے آئی کا استعمال غلط ہے۔

آسٹریلیا کے ای سیفٹی ادارے کے مطابق اگرچہ اس معاملے پر موصول شکایات کی تعداد کم ہے، تاہم گروک کے ذریعے ایسی تصاویر بنانے کے واقعات میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تاہم ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایسا مواد آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی پایا گیا تو اسے ہٹانے سمیت تمام اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فحش مواد کی

پڑھیں:

پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا

پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آزمودہ اور برادرانہ تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، رابطہ کاری اور عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

دونوں جانب سے حالیہ برسوں کے دوران دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی نمایاں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جس میں اعلیٰ سطحی روابط میں اضافہ، عوامی سطح پر تعلقات کا فروغ، فضائی رابطوں میں بہتری، سیاحت میں وسعت اور اقتصادی تعاون میں اضافہ شامل ہے۔

ملاقات میں سرمایہ کاری، عوامی خدمات، تعلیم اور علاقائی رابطہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے نئے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفری روابط میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو بھی اجاگر کیا گیا۔ آذربائیجان کا سفر کرنے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سیاحت، تعلیم اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فضائی رابطوں کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

دونوں جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مضبوط سیاسی تعلقات کو وسیع تر اقتصادی اور ترقیاتی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو عملی اور ٹھوس فوائد حاصل ہوں۔

فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوامی خدمات میں جدت کے شعبوں میں مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ملاقات کا اختتام پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ دوستی کی مضبوط بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرکیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد اگلی خبرعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری