گورنر پنجاب سے گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کی ملاقات؛مسائل کے حل کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
سٹی 42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کی قیادت ملک شہزاد اعوان نے کی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ٹریفک قوانین کی پابندی ہر ٹرانسپورٹر پر لازم ہے،پیپلز پارٹی ٹرانسپورٹرز کیساتھ ہے، مسائل کے حل کیلئے کھڑی ہوگی، مال بردار گاڑیاں شہروں میں داخلے کے مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔
گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیاں ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کی ہدایت دیں۔قانون کے مطابق سامان لوڈ کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے جانی و مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔
رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟
وفد کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کروڑوں روپے ٹول ٹیکس کی مد میں حکومت کو دیتے ہیں۔گڈز ٹرانسپورٹرز کو سہولیات دینا حکومتی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔غیر قانونی جرمانوں سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کروڑوں کا نقصان ہوتا ہے۔
گورنر پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔ہفتہ 10 جنوری، 2026
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گڈز ٹرانسپورٹ گورنر پنجاب
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔