رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی جارحانہ اقدامات کا سخت نوٹس لیں اور دنیا کو ایک اور تباہ کن دورِ مداخلت اور جنگ سے بچانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، ٹرمپ کی جارحانہ، یکطرفہ مداخلت پسند پالیسیاں عالمی استحکام کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، کسی خودمختار ملک کے سربراہ کو طاقت کے زور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی امن کی صریح خلاف ورزی ہے، ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی مبینہ گرفتاری اور دیگر ممالک کے خلاف فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا عالمی دہشتگردی ہے، اسی طرح گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اعادہ اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ آج بھی دنیا کو نوآبادیاتی نقط نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا وینزویلا سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہو یا ایران کے خلاف مسلسل دھمکی آمیز رویہ، امریکی صدر کی حکمتِ عملی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے دنیا بھر میں کشیدگی، خوف اور بے یقینی کو فروغ دیا ہے۔ ٹرمپ جو ماضی میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف جھوٹے بیانات دیتے رہے، آج خود اسی سامراجی اور جارحانہ پالیسی کے علمبردار بن چکے ہیں، 2025ء میں نوبل امن انعام حاصل نہ کر پانے کے بعد اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کے لیے دنیا کو جنگ اور عدم استحکام کی طرف دھکیلنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقت کے زعم میں عالمی امن کو یرغمال بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، دنیا کو جنگ نہیں بلکہ مکالمے، انصاف اور خودمختاری کے احترام کی ضرورت ہے، خود ساختہ طاقت میں چور امریکہ کی پالیسی عالمی سامراجیت، جارحیت کی ہی رہی ہے جو انسانیت کیلئے سنگین خطرہ ہے، عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکی جارحانہ اقدامات کا سخت نوٹس لیں اور دنیا کو ایک اور تباہ کن دورِ مداخلت اور جنگ سے بچانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دنیا کو کے لیے

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل