ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر کی نشست پر نتائج کے مطابق بشری نقوی 1282 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں جبکہ مدمقابل صدارتی امیدوار چوہدری محمد افضل جٹ 973 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں بار کی تاریخ میں پہلی بار خاتون امیدوار صدر منتخب ہوگئیں، حامیوں کی جانب سے خاتون امیدوار کی کرسی کو فضا میں بلند کر کے بھرپور جشن منایا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ سیدہ بشری نقوی نے بھاری ووٹوں سے میدان مار لیا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر کی نشست پر نتائج کے مطابق بشری نقوی 1282 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی جبکہ مدمقابل صدارتی امیدوار چوہدری محمد افضل جٹ 973 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے، اسی طرح نائب صدر کی نشست پر نعیم ارائیں 919 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل صادق انصاری نے 444، شیخ شعیب امجد نے 440 اور ارشد گجر نے 426 ووٹ حاصل کئے۔ 

جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک سعادت حسین 1170 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ  جنرل سیکرٹری کی نشست پر مدمقابل افضل شاہد سخت مقابلے کے باوجود 1110 ووٹ حاصل کر کے ناکام قرار پائے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نگینہ مظفر ہراج 1356 ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ مدمقابل نورین اشرف 861 ووٹ حاصل کر کے ناکام قرار پائیں، اسی طرح  فنانس سیکرٹری کی نشست پر روف ملیزئی 1551 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل محمد علی 654 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر عمارہ طاہر بلوچ 849 ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ مدمقابل میاں خالد بھٹی نے 684، رانا فیصل اظہر نے 373 اور فرحان احمد قریشی نے 335 ووٹ حاصل کئے۔

آڈیٹر کی نشست پر مہر جہانزیب سیال 1132 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل حبیب الرحمان قریشی 1108 ووٹ لیکر ناکام قرار پائے، جبکہ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر اعجاز احمد انصاری، جاوید اقبال ملک، چوہدری محمد شان سہو، سید محمد ذوالفقار بخاری، سید ندیم الدین قریشی ہاشمی، عدیل احمد خالد، محمد احسن بھٹی، محمد مدثر حسن، ملک منیر احمد اور میاں بشیر احمد مجلس عاملہ کی نشستوں پر پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دئیے جا چکے ہیں۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟

فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔

یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔

دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘

متعلقہ مضامین

  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان