کراچی، سچل پولیس کا رکشہ گینگ کے خلاف بڑا ایکشن، دو زخمیوں سمیت 4 ڈکیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں سچل پولیس کا رکشہ گینگ کے کارندوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو زخمیوں سمیت چار ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں دلبر، اعظم، ذوالفقار اور عمران شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے تین پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔