فائل فوٹو 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کے جعلی شیئر کوڈ ای ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق مسافر محمد عمران فلائٹ نمبر PC-131 کے ذریعے ترکیہ جا رہا تھا، مسافر نے ترکیہ ای ویزا حصول کیلئے برطانیہ کا ای ویزا شیئر کوڈ استعمال کیا تھا۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کیا گیا برطانیہ کا ای شئیر کوڈ ویزا جعلی نکلا، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے یو کے شیئر کوڈ جعلی نکاح نامے کی بنیاد پر حاصل کیا تھا۔

ملزم سے برآمد شواہد میں اونیزے قریشی نامی خاتون کے ساتھ نکاح کی جعلی ایڈیٹ شدہ تصاویر بھی شامل تھیں، ملزم نے تمام دستاویزات اور ٹکٹس لاہور کے مختلف ایجنٹوں کے ذریعے تیار کروائے تھے۔

ملزم نے 70 لاکھ روپے کے عوض دستاویزات تیار کروائیں جن میں سے 35 لاکھ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے تھے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی شادی 2014 سے سمیرا خاتون کے ساتھ ہے اور اس کے 4 بچے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شیئر کوڈ

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنیوالے لڑکے کا صاف اور قابلِ شناخت چہرا سامنے آ گیا
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا