data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 13
/A خدیجۃ الکبریٰ پارک میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے تحت گل ِ داؤدی فلاور شو کا افتتاح کردیا۔بعدازاں منعم ظفر خان نے گل داؤدی فلاور شو کا دورہ کیا اور خوبصورت پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو خراج
تحسین پیش کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے تمام ٹاؤنز کو کم ازکم 5 ارب روپے ترقیاتی بجٹ فراہم کرے، کراچی میں سندھ حکومت کے تحت جاری تمام منصوبوں کی حتمی تکمیل کی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر ان منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے اذیت بن چکا ہے،سندھ حکومت کو 2.
7 کلو میٹر کی لائن واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذریعے ڈالنی تھی، لیکن آج تک 10 فیصد کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ 3256 ارب روپے انفرااسٹرکچر اور سیس کی مد میں وصول کیے گئے مگر سندھ حکومت نے کراچی کی تعمیر پر خرچ نہیں کیے۔ایک طرف جماعت اسلامی کی”حق دو کراچی“تحریک جاری ہے تو دوسری طرف کراچی کی تعمیر و ترقی کا عملی سفر بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کراچی کے عوام کو ان کے جائز حقوق ہر صورت دلائیں گے۔گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین، ان کی پوری ٹیم اور ڈائریکٹر پارکس کو شاندارگل داؤدی کی نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ رنگ برنگے پھول کراچی کی پہچان ہیں اور یہ شہر مختلف زبانیں بولنے والوں لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے زیر انتظام 9 ٹاؤنز میں مسلسل عوامی، ثقافتی اور تفریحی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ گلشن اقبال ٹاؤن کے پارکس میں اب تک 2 یوتھ سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جو اس وقت کراچی کے کسی اور ٹاؤن میں موجود نہیں ہیں۔ ان یوتھ سینٹرز کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کی باقاعدہ رجسٹریشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہی ہے اور جن اختیارات سے محروم رکھا جا رہا ہے، ان کے حصول کے لیے بھی جدوجہد جاری ہے۔ کراچی میں بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن جیسے علاقے موجود ہیں لیکن وہاں عملی طور پر کوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آ رہا جبکہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسی چیئرمینز اختیارات نہ ہونے کے باوجود اپنے وسائل سے سیوریج لائنوں اور کچرا اٹھانے کے کام کرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لانڈھی ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نیو کراچی ٹاؤن سمیت دیگر ٹاؤنز میں تعمیر و ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔ گلشن اقبال ٹاؤن شہر کا مرکز ہے اور اصولی طور پر شہر کے تمام ٹاؤنز کو مساوی بنیادوں پر ترقیاتی بجٹ دیا جانا چاہیے، لیکن افسوس کہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود سندھ حکومت نے ٹاؤنز کو ایک روپے کا بھی ترقیاتی بجٹ فراہم نہیں کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن کو مرکز سے ملنے والے بجٹ میں صرف ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں جبکہ بعض ٹاؤنز کا بجٹ اتنا کم ہے کہ وہاں ملازمین کو مکمل تنخواہیں دینا بھی ممکن نہیں، اس کے باوجود جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز اپنے وسائل سے ملازمین کی تنخواہیں اور ان کے سابق واجبات ادا کر رہے ہیں۔نعیم اختر نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین اور باغات کے عملے کو خوبصورت اور دلکش باغ سجانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسے اقدامات شہریوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی وجہ سے گلشن اقبال کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، آمدورفت میں شدید رکاوٹیں ہیں اور شہری روزمرہ زندگی میں اذیت برداشت کر رہے ہیں۔ عوام یہ کہتے ہیں کہ اگرچہ سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں لیکن پارکس ہی وہ واحد جگہیں ہیں جہاں لوگ آزادانہ بیٹھ سکتے ہیں اور کچھ دیر سکون حاصل کر لیتے ہیں۔نعیم اختر نے کہا کہ دنیا کے میٹرو پولیٹن شہروں میں ٹاؤن کی سطح پر واٹر اینڈ سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پولیس جیسے اہم محکمے ٹاؤن انتظامیہ کے ماتحت ہوتے ہیں تاکہ شہری مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں، لیکن بدقسمتی سے کراچی میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر صوبائی حکومت نے قبضہ جما رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں لیکن عملی طور پر ایک روپے کا کام ہوتا نظر نہیں آ رہا، جس کا خمیازہ براہِ راست کراچی کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں تاکہ شہری مسائل کا مؤثر اور بروقت حل ممکن ہو سکے۔ڈاکٹر فواد نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ گل داؤدی کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ 2005 کے بعد آج 20 سال بعد دوبارہ اس خوبصورت نمائش کا اہتمام ممکن ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی گلشن اقبال ٹاؤن کی انتظامیہ اور بالخصوص پارکس ڈپارٹمنٹ کی محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے نہایت خوبصورتی سے پھول لگائے اور پارک کو دلکش بنایا، جس پر وہ پارکس ڈپارٹمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر فواد نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن میں موجود 38پارکوں میں سے اب تک 19 پارکس کا افتتاح کیا جا چکا ہے اور ٹاؤن کے بقیہ تمام پارکس بحال ہورہے ہیں جہاں عوام بڑی تعداد میں آ کر تفریح اور صحت مند سرگرمیوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز میں سے اس وقت 9 ٹاؤنز ایسے ہیں جہاں تعمیر و ترقی کے عملی کام جاری ہیں اور یہ تمام کام جماعت اسلامی کے وژن کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے الیکشن کے دوران عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اختیارات نہ ہونے کا بہانہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوامی خدمت کی جائے گی اور الحمدللہ ہم اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔2023 میں عوام نے جو فیصلہ کیا تھا وہ بالکل درست ثابت ہوا ہے اور آئندہ بھی کراچی کی روشنیوں کو بحال رکھنے اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیتے رہیں گے۔اس موقع پر شو میں ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر کو گلدستہ اور سندھی اجرک پیش کی۔ تقریب میں نائب امیر ضلع شرقی انجینئر عزیز الدین ظفر، وائس ٹاؤن چیئرمین ابراہیم صدیقی، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد سمیت دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔

راصب خان

اسٹاف رپورٹر
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
امیر جماعت اسلامی کراچی
واٹر اینڈ سیوریج
جماعت اسلامی کے
گلشن اقبال ٹاؤن
انہوں نے کہا کہ
ٹاؤن چیئرمین
سندھ حکومت
ڈاکٹر فواد
کر رہے ہیں
کراچی کے
کراچی کی
ہیں اور
کے لیے
کیا جا
ہے اور
رہا ہے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔