Express News:
2026-07-24@04:47:19 GMT

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی روڈ کے قریب اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی  ہوگیا۔

زخمی ہو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 38 سالہ کاشف علی ولد محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ اندھی گولی لگنے کا نتیجہ ہے۔ پولیس جانب سے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر گلشن معمار گیٹ نمبر 2 زم زم ٹاور کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 45 سالہ شہزاد ولد مہرم زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں

کراچی؛ محمودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ڈاکو کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت سمیت فائرنگ کے دیگر واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی، ناظم آباد کے گھر میں پراسرار فائرنگ سے کمسن بچی زخمی

ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تاہم زخمی پہلے ہی جناح اسپتال منتقل ہوچکا تھا۔

پولیس کے مطابق، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ملیر بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم نیشنل فوڈ کمپنی کے قریب فائرنگ سے 27 سالہ میر علی ولد اللہ یار زخمی ہوگیا، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

شریف آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 1 مکان نمبر وی 34 میں فائرنگ کے واقعے میں 30 سالہ مہرین سید دختر اظہار زخمی ہوگئیں، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا۔ اسی طرح محمود آباد کے علاقے اختر کالونی سیکٹر ای گلی نمبر 7 میں اندھی گولی لگنے سے 25 ز سالہ طالب حسین ولد پیر بخش زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منتقل کیا گیا اسپتال منتقل افراد زخمی فائرنگ کے کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا