مصر: سرکاری اسپتال میں 2سال تک ملازمت کرنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے سرکاری اسپتال میں 2سال تک ملازمت کرنے والے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ البحیرہ میں 29 سالہ شخص جو محض سائنس گریجویٹ تھا 2برس تک سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر بن کر مریضوں کا علاج کر تا رہا۔ پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں رہنے والے 2جڑواں بھائی جن میں ایک سند یافتہ ڈاکٹر جبکہ دوسرا محض سائنس گریجویٹ تھا ان کی شکل وجسامت ایک دوسرے سے بے حد ملتی تھی۔ ڈاکٹر بھائی کمشنری کے طبی مرکز شبرا خیت میں ملازم تھا جبکہ دوسرا بے روزگارتھا۔ ڈاکٹر بھائی کو ایک نجی اسپتال سے بہتر تنخواہ پر ملازمت کی پیش کش ہوئی جس پر اس نے بغیرتنخواہ کے لمبی چھٹی کی درخواست دی مگرریجنل ڈائریکٹر صحت نے اس کی چھٹی کی درخواست مسترد کر دی۔ چھٹی کی درخواست مسترد ہونے پر دونوں بھائیوں نے اپنی یکساں شکل و قامت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مل کر فیصلہ کیا کہ ڈاکٹربھائی نئی نوکری جوائن کرے جبکہ دوسرا اس کی جگہ سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کے طورپر خدمات انجام دیگا دونوں نے اس فیصلے پر عمل شروع کر دیا۔ جڑواں بھائیوں کی شکل اورجسامت اس قدر یکساں تھی کہ اسپتال کا عملہ اور مریض کوئی بھی فرق محسوس نہ کرسکا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرکاری اسپتال میں
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔