سنگین کوتاہیوں پر عدالت عظمیٰ کے 3 افسران کیخلاف کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260111-08-14
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے 3 افسران کے خلاف سنگین انتظامی کوتاہیوں پر کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سنگین انتظامی کوتاہی کے مرتکب تینوں افسران کا تعلق عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری سے ہے۔ چیف جسٹس نے انکوائری کے بعد عدالت عظمیٰ اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2015کے تحت سزائیں سنائیں۔ اعلامیے کے مطابق اینٹی کرپشن ہاٹ لائن پر ملنے والی شکایت کے بعد غیر شفافیت سامنے آنے پر لاہور رجسٹری کے اہلکار کیخلاف بھی تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت عظمی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔