میرپورخاص: کوری پھاٹک کے قریب ہائی روف پر فائرنگ، نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260111-11-12
میرپورخاص (نمائندہ جسارت)مہران تھانے کی حدود میں کوری پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے ہائی روف وین میں سوار ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت شمن علی مری کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد ہائی روف گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور نوجوان کو گاڑی سے اتار کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے والد روشن علی کی مدعیت میں مہران تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ درج مقدمے میں تین نامزد ملزمان ایاز چانڈیو، سجاد چانڈیو اور ایک خاتون رضوانہ زوجہ سجاد چانڈیو کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔