اتحادی جماعتوں کیساتھ مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیں،راجا پرویز اشرف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کیساتھ مل بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش رہے ہیں انتشار جمہوریت کی ضد ھے، جہاں انتشار ہوتا ہے وہ ترقی نہیں ہوتی، ملک میں ایسی فضا پیدا کرنی ہے جس سے امن و امان ہو ،گزشتہ روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی جیل بھیجنے کا میرا کوئی مطالبہ نہیں،احتجاج تو ان کا مین فیکچرنگ فالٹ ہے انہوں نے کہا کہ جیل سے باہر ہوتے ہیں تو بھی احتجاج کرتے ہیں، اندر ہوتے ہیں تب بھی احتجاج کرتے ہیں اڈیالہ کی صورتحال کا حل یہی ہے کہ وہاں اندر صرف بانی قید نہیں دیگر لوگ بھی ہیں،ہمارے صدر نے بھی چودہ سال قید کاٹی ہے ، بینظیر بھٹو بچوں کے ساتھ جیل کے باہر بیٹھی ہوتی تھیں، بینظیر نے کبھی ملک خلاف ریاست خلاف بات نہیں کی ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کا ستارہ تھیں،شہید نے امن کی سیاست کو فروغ دیا،شہید ملک میں خوشحالی دیکھنا چاہتی تھیں، شہید کی شہادت سے سیاست مین خلا پیدا ہوا جیسے پر کرنا مشکل تھا، ایسے میں زرداری نے یہ بیڑا اٹھایا، پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، کے قاتل اپنے کفیرکردار تک پہنچ چکے ہیں،انہوں نے ایک سوا ل کے جواب میں کہا کہ کیسے پاکستانی ہیں جو باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بات کرتے ہیں، پاکستان کا سوچنا چاہئے یہ کن ہاتھوں میں کھیل رہے ھیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ھم نجکاری کے خلاف نہیں ہے مگر ہم لوگوں کو بھی بیروزگار کرنا نہیں چاہتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 13 جون کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اتحاد اُمت فورم کے مطابق کانفرنس کے دوران ’’استقبال محرم‘‘ کے عنوان سے ایک نشست شامل کی گئی ہے، جس میں ملک بھر سے ماتمی سنگتوں کو دعوت دی گئی ہے، جو استقبال محرم کی اس نشست میں ماتم اور نوحہ خوانی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے معروف نوحہ خواں حضرات کو بھی خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے جبکہ ماتمی سنگتیں بھی دُختر رسولؑ کو پرسہ دیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوحہ خواں حضرات اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں سے رابطے کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ماتمی سنگتوں کے سالاروں اور نوحہ خواں حضرات نے اظہار تشکر کیا ہے کہ انہیں بھی اس عظیم اجتماع میں شرکت کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کانفرنس میں نوحہ خواں حضرات نوحہ خوانی کیساتھ شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو بھی اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔