ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیلئے قرآن پاک میں واضح ہدایت موجود ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے بارے میں قرآنِ پاک میں واضح ہدایات موجود ہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحیم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قانون کا نفاذ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کا تجربہ موجود ہے اور اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی، جبکہ مذاکرات وہی کریں گے جن کا یہ کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے اپنے افسران کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے، اور ان کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا جانا چاہیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کو انہوں نے محض “تانگے کی سواری” قرار دیا اور کہا کہ اس سے زیادہ وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔