Islam Times:
2026-07-24@03:50:54 GMT

پاکستانی کھانوں اورقوالی کا عاشق ہوں، تاجک سفیر

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

پاکستانی کھانوں اورقوالی کا عاشق ہوں، تاجک سفیر

انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پانے کے قوی امکانات موجود ہیں، آنیوالے برسوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے.  اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن سعید جان شفیع زادہ اسماعیل سیڈجون کا کہنا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے مابین تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ محبت اخوت بھائی چارے پر مشتمل ہیں، ہماری حکومت اور عوام پاکستان کیساتھ دوستی کو فخر سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پانے کے قوی امکانات موجود ہیں، آنیوالے برسوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے.

 

تاجکستان اور پاکستان کے درمیان براہِ راست پروازوں کے حوالے باقاعدہ بحالی کیلئے بات چیت جاری ہے،جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان ان اولین ممالک میں شامل تھا جنہوں نے تاجکستان کی آزادی کو تسلیم کیا، انہوں نے کہا اسلام آباد جدید شہر اور لاہور ثقافت کا گہوارہ ہے، میں پاکستانی کھانوں اور قوالی کا عاشق ہوں، بریانی حلوہ،بار بی کیو کا کوئی جواب نہیں، راحت فتح علی خان کی قوالی اور صوفی کلام پر جھوم اٹھتا ہوں۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کے درمیان

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

امریکا ایران جنگ، آبنائے ہرمز کی بندش، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مئی کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی حد بھی عبور کر کی گئی جس سے عالمی معیشت، مہنگائی اور توانائی کی فراہمی کے حوالے سے نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔

عالمی معیار کے خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت میں جمعرات کو چھ فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی کیوں کہ سرمایہ کاروں نے اس خدشے سے خریداری بڑھا دی کہ اگر خطے میں جنگ مزید پھیلی تو عالمی تیل کی سپلائی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

قیمتوں میں اس غیرمعمولی اضافے کی بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی پر حملے ہیں۔ حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی آئل ٹینکروں اور دیگر تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

بحیرہ احمر اور باب المندب عالمی تجارت کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتے ہیں جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ان حملوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا جواب میں حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف بڑی فوجی سزا دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں ایندھن، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اگر کشیدگی بحیرہ احمر سے بڑھ کر آبنائے ہرمز تک پھیل گئی جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی