پنجاب میں شدید دھند کے ڈیرے، موٹروے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
لاہور:
شدید دھند کے باعث موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر پنجاب کی مختلف اہم موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔
جبکہ موٹروے ایم-3 فیض پور سے رجانہ، موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور موٹروے ایم-5 ملتان سے روہڑی تک بھی دھند کے باعث مکمل طور پر بند ہیں۔
اسی طرح موٹروے ایم-11 لاہور سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال اور اقبال نگر میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کی صورتحال برقرار ہے۔
اسی طرح احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ، اقبال آباد، رحیم یار خان اور صادق آباد میں دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
سینٹرل ریجن میں شدید دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں، آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں۔
موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ ہوتا ہے، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ٹریفک کے لیے بند موٹروے پولیس شدید دھند کے دھند کے باعث موٹروے ایم
پڑھیں:
چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں شدید گرمی کے پیش نظر چونگ چنگ چڑیا گھر نے جانوروں کو محفوظ اور آرام دہ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ٹھنڈے پانی، پھلوں اور جدید کولنگ سسٹمز کے ذریعے گرمی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق چونگ چنگ چڑیا گھر میں دیوقامت پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑے اور دیگر جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی کے تالاب، مصنوعی بارش (مسٹنگ سسٹم)، سایہ دار مقامات اور خصوصی خوراک کا انتظام کیا گیا ہے۔
چڑیا گھر میں موجود دیوقامت پانڈا دن کے گرم اوقات میں پانی کے تالابوں میں وقت گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے باڑوں میں مسلسل پانی کی باریک پھوار چلائی جا رہی ہے تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے۔
اسی طرح دریائی گھوڑوں اور ہاتھیوں کو جسمانی درجہ حرارت متوازن رکھنے کے لیے تربوز اور دیگر پانی سے بھرپور پھل کھلائے جا رہے ہیں، جبکہ ان کے لیے نہانے اور پانی میں رہنے کے اضافی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پانڈا نسبتاً ٹھنڈے موسم کے جانور ہیں اور شدید گرمی ان کی صحت، خوراک اور روزمرہ سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسی وجہ سے چین کے مختلف چڑیا گھروں میں موسمِ گرما کے دوران کولنگ سسٹمز، برف کے بلاکس، ایئر کنڈیشنڈ انڈور حصوں اور پانی سے بھرپور غذا کا استعمال معمول کا حصہ بن چکا ہے۔
چونگ چنگ چین کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں موسمِ گرما میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب یا اس سے بھی زیادہ پہنچ جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں شدید گرمی کی لہروں کے باعث مقامی انتظامیہ نے نہ صرف شہریوں بلکہ جنگلی اور قید جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی منصوبے نافذ کیے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران جانوروں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضرورت کے مطابق ان کے ماحول، خوراک اور طبی نگہداشت میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ شدید گرمی کے باوجود انہیں کسی قسم کی تکلیف یا صحت کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں