وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کی کافی پریکٹس ہے، اس طرح کی کوئی صورتحال ہوئی تو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علمائے کرام محفوظ ہیں، ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف قرآن پاک میں واضح پیغام موجود ہے، ریاست کیخلاف کوئی ہتھیار اُٹھائے تو واضح ہے اسے کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے قانون نافذ کرنا ہمارا کام ہے، نوبت آئی تو قانون پر عمل کرائیں گے، مذاکرات جن کا کام ہے وہ کریں گے۔ لاہور کے جامعہ اشرفیہ میں حافظ عبدالرحیم اشرفی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے کی کافی پریکٹس ہے، اس طرح کی کوئی صورتحال ہوئی تو دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علمائے کرام محفوظ ہیں، ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف قرآن پاک میں واضح پیغام موجود ہے، ریاست کیخلاف کوئی ہتھیار اُٹھائے تو واضح ہے اسے کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی سے پوچھا جائے انہوں نے اپنے افسران کی حفاظت کیلئے کیا کیا؟ وزیراعلیٰ کے پی سے ان کی کارکردگی پوچھی جائے، پی ٹی آئی احتجاج، امن وامان کے حوالے سے اسی طرح نمٹا جائے گا، ہم ان سے پہلے بھی کافی بار نمٹ چکے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریاست کیخلاف نے کہا کہ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان