کراچی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے کراچی کا مطالعاتی دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ اس دورے کا مقصد طلبہ کو تعلیمی، تحقیقی اور عملی مشاہدات فراہم کرنا تھا تاکہ وہ مختلف قومی اداروں کے کردار اور اہمیت کو قریب سے سمجھ سکیں۔

دورے کے دوران طلبہ نے مزارِ قائد اور پی اے ایف میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہیں قائدِاعظم محمد علی جناح کی جدوجہد اور پاک فضائیہ کی تاریخ سے آگاہی حاصل ہوئی، جبکہ دفاعی شعور کو بھی تقویت ملی۔ اس کے علاوہ طلبہ نے پاکستان میری ٹائم میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں بحری امور کی اہمیت اور پاک بحریہ کے کردار پر جامع بریفنگ دی گئی۔

علمی آگاہی کے فروغ کے لیے جامعہ کراچی کا دورہ بھی کرایا گیا، جس کے ذریعے طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی ماحول، تحقیقی رجحانات اور تعلیمی سہولیات سے روشناس کرایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے جامعہ کراچی کے تعلیمی معیار اور تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا۔

سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کے تحت طلبہ کو بحریہ ٹاؤن، ایفل ٹاور اور کارنیول پارک کے دورے بھی کرائے گئے، جس سے انہیں ذہنی تازگی کے ساتھ ساتھ ایک مثبت اور یادگار تجربہ حاصل ہوا۔

مطالعاتی دورے کے اختتام پر گوادر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے دورے نہ صرف علم میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ قومی اداروں کے ساتھ وابستگی اور فخر کے جذبات کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد

فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔

60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔

فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔

اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب  52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی