ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز رہنمائی سے حکومت اور نجی شعبے کی شراکت داری  مستحکم اور اقتصادی سرگرمیاں قابلِ رشک ترقی کی جانب ‏رواں ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی دانشمند قیادت اور مؤثر معاشی اصلاحات سے پاکستان میں معاشی نظم و ضبط اور صنعتی ترقی کو نئی رفتار حاصل ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ ہم آہنگی بڑھا کر معاشی بحالی اور اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے۔

حکومت نجی شعبے کی قیادت میں ورکنگ گروپس کے ذریعے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لیےاقدامات کر رہا ہے، جبکہ میکرو اکنامک اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ 

وزیرِ تجارت نے کہا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی، شرحِ سود میں نرمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کی مضبوطی کی واضح علامات ہیں۔

امریکن بزنس کونسل کے صدر اکرم ولی محمد نے ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور کہا کہ
کاروباری حلقوں میں پاکستان کی اقتصادی سمت پر اعتماد نمایاں حد تک بڑھ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی نتیجہ خیز سہولت کاری سےحکومت، نجی شعبہ اور عالمی شراکت دار ایک ہم آہنگ اصلاحاتی فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی کی

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی