نوجوان نسل ظلم کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کی طاقت استعمال کرے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
امیر جماعت نے کہا کہ دنیا میں رائج موجودہ جمہوری نظام دھوکہ ہے، بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اقلیتوں پر مظالم عالمی طاقتوں کو نظر نہیں آتے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی امریکہ و مغرب سرپرستی کر رہا ہے، ٹرمپ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ جہاں چاہے گا حملہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نعوذ باللہ خدا کے لہجے میں بات کر رہا ہے، دنیا میں رائج طاغوتی اور استعماری نظام کو صرف اور صرف نوجوان نسل ہی چیلنج کر سکتی ہے، سوشل میڈیا کی طاقت استعمال کرتے ہوئے نوجوان طبقہ ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے، آواز نہیں سنی جاتی تو منظم ہو کر فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کی جائے، پاکستان میں سول، ملٹری افسر شاہی اور وڈیروں کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر ملک کو عظیم بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں نوجوانوں کے بڑے اجتماع ”یوتھ گیدرنگ“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، اور نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن مشتاق مانگٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ دنیا میں رائج موجودہ جمہوری نظام دھوکہ ہے، بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اقلیتوں پر مظالم عالمی طاقتوں کو نظر نہیں آتے، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی امریکہ و مغرب سرپرستی کر رہا ہے، ٹرمپ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ جہاں چاہے گا حملہ کرے گا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں انسانیت کا استحصال کر رہی ہیں، بیس فیصد سے بھی کم لوگوں نے اسی فیصد انسانیت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں منشیات کا دھندہ تعلیمی اداروں میں سرایت کر چکا ہے، پہلے تعلیم بِک رہی تھی اب کھیلنے کے مواقع بھی پیسوں کے عوض دستیاب ہیں، اس صورتحال میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے جین زی کنیکٹ پروگرام کا تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان نسل کو آئی ٹی کی اور فنی تربیت فراہم کر رہے ہیں، جلد چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کا آغاز ہوگا، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کریں گے اور انہیں کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، نوجوان مایوس نہ ہوں بلکہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے اس اشرافیہ کے خلاف جدوجہد کریں جو انہیں مایوس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔
سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔