وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز

جدہ(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے دو طرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار اور تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور اور علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنمائوں نے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقبرصی حکومت کا رویہ قبرص کے مسئلے پر یورپی یونین کے متعصب انداز کی ایک نئی مثال ہے،شمالی قبرص کی وزارت خارجہ کا بیان قبرصی حکومت کا رویہ قبرص کے مسئلے پر یورپی یونین کے متعصب انداز کی ایک نئی مثال ہے،شمالی قبرص کی وزارت خارجہ کا بیان ایران کے جلاوطن ولی عہد رضا پہلوی کا عوامی بغاوت کا اعلان، تہران واپسی کی تیاری نو مئی واقعات میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق ایران میں ممکنہ امریکی مداخلت پر اسرائیل میں ہائی الرٹ امریکا نے حملہ کیا تو جوابی حملے میں اسرائیل اور امریکی اڈے نشانہ بنیں گے: ایران کی ٹرمپ کو وارننگ عمران خان سانحہ 9 مئی کے براہ راست ذمہ دار، سزا بھی ہوگی: اکبر ایس بابر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار