کراچی میں باغ جناح میں پولیس اہلکاروں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ہے، پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  30 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑی اور واٹر کینن بھی نمائش چورنگی کے قریب پہنچا دی گئی۔

کراچی: پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا،

 وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف کو کرسیوں اور کنٹینر کے ساتھ جلسے میں شرکت کیلئے افراد پہنچانے کی بھی پیشکش کردی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بندے کم پڑ رہے ہیں تو وہ بھی بھجوادیتے ہیں۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ گراؤنڈ سے باہر یا کسی بھی سڑک پر جلسہ ہوگا تو حکومت سندھ سخت ایکشن لے گی۔

 سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کارکنان موجود نہیں، اس لیے ناٹک شروع کیا ہے ، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انہیں جلسے کے لیے لوگ بھی سندھ حکومت مہیا کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا