نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے آئی ٹی ماہر مرحومہ عرفہ کریم کے والدین اور عرفہ کریم فانڈیشن کی چیف ایگزیکٹو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے آئی ٹی کے میدان میں عرفہ کریم کی گراں قدر خدمات اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عرفہ کریم کی خدمات کے اعتراف میں لاہور میں قائم آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جو نوجوانوں کے لیے ایک مثال اور تحریک کا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ جبکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبے میں انٹر پرینیور شپ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکیں۔انہوں نے آئی ٹی کی ترقی کے لیے قائم کی گئی عرفہ کریم فانڈیشن کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر عرفہ کریم مرحومہ کے والدین نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فانڈیشن مستقبل میں بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ کراچی،باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زیر حراست سال 2025میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے، رپورٹ جاری کسی بھی خارجی قوت کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، ایرانی صدر وزیراعظم کا دسمبر 2025میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو آئی ٹی آئی ٹی شعبے شہباز شریف عرفہ کریم آئی ٹی کی کے لیے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔