پاکستان کو آئی ٹی کا عالمی حب بنانے کیلئےکوشاں ہیں، وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
لاہور:(نیوزڈیسک)پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی شعبے کی تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آئی ٹی ماہر مرحومہ عرفہ کریم رندھاوا کے والدین ثمینہ امجد، امجد کریم رندھاوا اور عرفہ کریم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو تابندہ اسلام کی ملاقات۔ وزیراعظم نے عرفہ کریم کی کم عمری میں ہی آئی ٹی کے میدان میں خدمات اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ عرفہ کریم کی آئی شعبے میں لازوال خدمات کے اعتراف میں لاہور میں واقع آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا ۔جو اب عرفہ کریم ٹاور کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔